فائزہ حسن کا نئے اداکاروں کو اہم مشورہ

آج کے اداکار کام سے زیادہ پیسہ اور شہرت میں دلچسپی رکھتے ہیں، فائزہ حسن

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی معروف اداکارہ فائزہ حسن نے انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں کو اہم مشورہ دے دیا۔

فائزہ حسن نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاروں کے رویوں اور موجودہ ڈرامہ انڈسٹری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 فائزہ حسن نے زور دیا کہ اداکاروں کو سیٹ پر ایک خاص ضابطہ اخلاق اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’اداکاروں کو نظم و ضبط میں رہنا چاہیے، زیادہ تر اداکار اچھے رویے کے مالک ہوتے ہیں لیکن انہیں سیٹ پر سیلفیز لینے، غیر ضروری باتوں میں مشغول ہونے اور دوسروں کو نیچا دکھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ رویے پروفیشنل ماحول کے خلاف ہیں‘۔

فائزہ حسن نے ڈرامہ انڈسٹری کے ماضی اور حال کا موازنہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج کل انڈسٹری ایک منظم شعبہ بن چکی ہے اور پروڈکشن کوالٹی میں بھی بہتری آئی ہے۔ پہلے ہم خود اپنے کپڑے استری کرتے اور تسلسل کے نوٹس خود لکھتے تھے لیکن آج یہ کام پروفیشنل انداز میں ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اداکار کام سے زیادہ پیسہ اور شہرت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ڈرامہ ’نور جہاں‘ کو بھی سراہا اور کہا کہ اس نے یہ تاثر تبدیل کیا ہے کہ کہانی بوڑھے کرداروں کے لیے نہیں لکھی جا سکتی۔

یاد رہے کہ فائزہ حسن ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم آرٹسٹ ہیں جو کئی سالوں سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ’لا حاصل، اذنِ رخصت، ساحل کی تمنا، برنس روڈ کی نیلوفر اور نند شامل ہیں۔

Load Next Story

پاکستان