منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، بحرین جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد آئس برآمد

برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو سےزائد ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا


ویب ڈیسک November 12, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6 کلو 438 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق منشیات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی 127 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پربحرین جانے والے مسافر سے 6 کلو438گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی جبکہ برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو 450 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 65 گرام منشیات برآمد کی گئی۔ برآمدشدہ منشیات میں 52 گرام افیون، 2 گرام ہیروئن، 7 گرام چرس اور 4 گرام آئس شامل ہیں۔ پشاور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 700 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ مستونگ میں لکپاس کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 58 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب چھپائی گئی 50 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں