گرین ٹورازم کے تحت ’’ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا قیام زیر غور

گرین ٹورازم سیاحوں کو فون پر بکنگ، گائیڈز اور رہائش کی سہولت کی فراہمی کے لیے  پلیٹ فارم مہیا کرے گا


ویب ڈیسک November 12, 2024

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کے تحت گرین ٹورازم پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں جس کا مقصد پاکستانی سیاحت کو عالمی سطح پر پرکشش بنانا ہے۔

گرین ٹورازم کے تحت شراکت داری کا فروغ اور ’’ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا قیام زیر غور ہے۔

گرین ٹورازم کا 30 سے زائد حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون ہے، گرین پاکستان کا مقصد کھیلوں اور ایونٹس کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کی سیاحت کی نمائندگی مذہبی سیاحت، کوہ پیمائی اور ورثہ کی جگہوں میں ہے۔

گرین ٹورازم سیاحوں کو فون پر بکنگ، گائیڈز اور رہائش کی سہولت کی فراہمی کے لیے  پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

گرین ٹورازم کی بین الاقوامی ایونٹس کو پاکستان لانے اور ملک کی عالمی سطح پر پروفائل کو بلند کرنے کی کوششیں ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی مثبت اقدامات پاکستان کے سیاحتی شعبے کو نئے افق تک پہنچائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں