چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہوئی تو میزبان کون ہوگا؟

ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک November 12, 2024

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تاہم پاکستان ایونٹ کی پوری میزبانی اپنے ملک میں کرنے پر بضد ہے۔


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی بورڈ دباؤ دے رہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے اور اسکے میچز وہاں منتقل کردیے جائیں۔

رپورٹس کے مطابق اگر پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو میزبانی بھی چھین سکتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے سیکیورٹی خدشات دور کیلئے اہم پیشکش کی گئی ہے جس سے پاکستان کی میزبانی کے حقوق کو بھی برقرار رکھا جاسکے، وہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیے جائیں جبکہ ممکنہ طور پر فائنل میزبانی لاہور کے پاس ہی رہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی انکار نے چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا

تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے آپشن پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے اور نہ پاکستان اس پر غور کررہا ہے نہ کسی کو توقع رکھنی چاہیے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں بھیجیں گے، البتہ ایشیاکپ کی صورت میں ہائبرڈ ماڈل پر ٹورنامنٹ کروایا جائے گا تو ٹیم شرکت کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے سیاسی کھیل پر سابق اسٹارز تلملا اٹھے

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد ٹورنامنٹ کا مستقبل غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے کیونکہ پاکستان نے بھی ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرے کی ٹھان لی ہے جبکہ ایونٹ کو ملک میں کروانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس میں بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم یعنی سری لنکا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پاکستان کا کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے پر غور

ایونٹ کے شیڈول کا اعلان بھی تاخیر کا شکار ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں محض 100 سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش بھی آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں