توشہ خانہ ٹو کیس: جج کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر آج محفوظ فیصلہ سنانا تھا


ویب ڈیسک November 12, 2024

اسلام آباد:

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر آج محفوظ فیصلہ سنانا تھا۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے تھے اور بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو منگل کو سنایا جانا تھا۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

نیب نے 13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں