انگلینڈ کیخلاف 20 وکٹیں لینے والے نعمان علی 'پلئیر آف دی منتھ' قرار 

ویمنز ایوارڈ نیوزی لینڈ کی ایملا کیر کے نام رہا

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اسپن بالنگ سے بیٹرز کے تگنی کا ناچ نچانے والے نعمان علی کو آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیدیا گیا۔


ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے خلاف 20 وکٹیں لینے والے اسپنر نعمان علی کو پلئیر آف دی منتھ کے حقدار ٹھہرے۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے نعمان علی، نیوزی لینڈ کے میچل سینیٹنر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کو اکتوبر 2024 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لیکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

نعمان علی نے کہا کہ پلئیر آف منتھ کا ایواڈ پانے پر فخر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایوارڈ سے حوصلہ افزائی اور مزید اچھی پرفارمنس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی

خیال رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ویمنز ایوارڈ نیوزی لینڈ کی ایملا کیر کو دیا گیا ہے۔
 

Load Next Story