عمران خان پر پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹ سرکاری وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی


ویب ڈیسک November 12, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔

سرکاری وکیل فرخ لودھی نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان پر پنجاب میں مجموعی طور پر 54 مقدمات درج ہیں۔

بانی پی ٹی آئی پرلاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19، گوجرانوالہ میں ایک، شیخوپورہ میں 7 جبکہ فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پردرج مقدمات کی تفصیل کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں