پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
سرکاری وکیل فرخ لودھی نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان پر پنجاب میں مجموعی طور پر 54 مقدمات درج ہیں۔
بانی پی ٹی آئی پرلاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19، گوجرانوالہ میں ایک، شیخوپورہ میں 7 جبکہ فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پردرج مقدمات کی تفصیل کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔