ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ کیلیے نام فائنل کرلیا؛ جلد اعلان متوقع

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اُٹھائیں گے تاہم ابھی سے اپنی کابینہ تشکیل دینا شروع کردی


ویب ڈیسک November 12, 2024

امریکا کے نئے وزیر خارجہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق دور کے مائیک پومپیو کے بجائے اپنے ایک اور معتمد ساتھی کا نام فائنل کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اُٹھائیں گے تاہم انھوں نے ابھی سے اپنی کابینہ کے لیے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے اہم عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خاتون سربراہ سوزی کے نام کا اعلان کرچکے ہیں جو امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں خارجہ کی اہم ترین وزارت کے لیے مارکو روبیو کے نام پر اتفاق کیا ہے جو ریاست فلوریڈا کے سینیٹر ہیں اور حالیہ انتخاب میں کانگریس کے رکن بھی منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتوں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کی ذمہ داری سنبھالنے والی ایلس اسٹیفانک کے نام کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |