ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد کراچی میں کیا کرتا رہا؟ ویڈیو سامنے آگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکا ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے


اسٹاف رپورٹر November 12, 2024

کراچی:

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملے میں ملوث دہشتگرد شاہ فہد کراچی میں تین دن تک کیا کرتا رہا، خودکش دھماکے سے قبل کے مناظر سامنے آگئے۔

سکیورٹی اداروں کو حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشتگرد نے 4 اکتوبر کو ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹول پلازہ کراس کیا اور رات 10 بجکر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا۔

مبینہ دہشتگرد 5 اکتوبر کو صبح 10 بجکر 57 منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا، صدر میں سونی سینٹر کراس کیا، خودکش حملہ آور صبح 11 بجکر 2 منٹ پر ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا، دوپہر 2 بجکر 22 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز ون کے سگنل پر پہنچا، اسے کورنگی سے خیابانِ اتحاد پر بھی جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دہشتگرد کو 6 بجکر 29 منٹ پر صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، دہشتگرد شاہ فہد 6 بجکر 31 منٹ پر واپس اپنے ہوٹل پہنچا، دہشتگرد حملے کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ہلاک دہشتگرد اگلے روز دوپہر 12 بجکر 19 منٹ پر ہوٹل سے نکل گیا، دہشتگرد پیراڈائیز ہوٹل ایٹریم اور آواری ٹاور سے شارع فیصل آیا، خود کش حملہ آور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغِ جناح اور دیگر جگہوں کے چکر لگاتا رہا، شام 4 بجکر 20 منٹ پر شارع فیصل فیاض سینٹر کراس کیا۔

دہشتگرد کو بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر بھی دیکھا جاسکتا ہے، حملے والے روز دہشت گرد رات ساڑھے نو بجے ائیرپورٹ پہنچ گیا تھا، دہشتگرد شاہ فہد کا ایک ساتھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا، پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشتگرد کو ایئرپورٹ پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

چینی قافلہ نکلتے ہی ایئرپورٹ میں موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کو اطلاع دی، قافلہ جیسے ہی ایئرپورٹ سگنل کے قریب پہنچا تو شاہ فہد نے خودکش دھماکہ کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکا ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والا خودکش دھماکا 6 اکتوبر کی رات 11 بجے ہوا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں