آذربائیجان میں اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس؛ وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس ’کاپ29‘ میں دنیا بھر کے 198 نمائندے شریک ہیں


ویب ڈیسک November 12, 2024

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کا آغاز آذربائیجان کے دارالحکومت میں ہوگیا جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں  اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیئل نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات کے لیے نیا اور پُرعزم مالی ہدف طے کرنا ضروری ہے جس سے امیر و غریب تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو خیراتی عمل نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ہم سب کی ایک ذمہ داری ہے کیونکہ یہ مسئلہ کسی نہ کسی طرح ہر انسان کو متاثر کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ 2009 سے موسمیاتی اقدامات کے لیے مالی ہدف 100 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ جس میں اضافے کی تجویز دی جائے گی کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے ہر ایک ملک متاثر ہے۔ 

باکو میں ہونے والی کاپ 29 اجلاس میں 197 ممالک اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج آذربائیجان پہنچے ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں