وزارت داخلہ کی تھری اور 16ایم پی او قوانین پر ترمیمی بل کی مخالفت

یہ وہ بل ہے جس پر قائداعظم نے بھی انگریزوں کے دور میں مخالفت کی، صاحبزادہ صبغت اللہ


ویب ڈیسک November 12, 2024
ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہوگیاہے ، اوزارت داخلہ کا علامیہ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے تھری اور 16 ایم پی او قوانین سے متعلق ترمیمی بل کی مخالفت کر دی۔

اجلاس میں صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جس پر قائداعظم نے بھی انگریزوں کے دور میں مخالفت کی۔

پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایسے قوانین چاروں صوبوں سے ختم کیے جائیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ مجھے بغیر دوپٹے گھر سے تھری ایم پی او کے تحت گھسیٹا گیا۔

آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی میں بحث کے لیے رکھنا چاہیے۔

ن لیگ کے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا اور میری بیٹی کو میڈیکل کالج سے نکال دیا گیا۔ ماں، بہن اور بیٹی کو ان معاملات میں لانے کی مخالفت کرتا ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میری بہن جو ملک میں بھی نہیں تھی اسے بھی نو مئی کے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں