وزارت داخلہ کی تھری اور 16ایم پی او قوانین پر ترمیمی بل کی مخالفت
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے تھری اور 16 ایم پی او قوانین سے متعلق ترمیمی بل کی مخالفت کر دی۔
اجلاس میں صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جس پر قائداعظم نے بھی انگریزوں کے دور میں مخالفت کی۔
پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایسے قوانین چاروں صوبوں سے ختم کیے جائیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ مجھے بغیر دوپٹے گھر سے تھری ایم پی او کے تحت گھسیٹا گیا۔
آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی میں بحث کے لیے رکھنا چاہیے۔
ن لیگ کے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا اور میری بیٹی کو میڈیکل کالج سے نکال دیا گیا۔ ماں، بہن اور بیٹی کو ان معاملات میں لانے کی مخالفت کرتا ہوں۔
سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میری بہن جو ملک میں بھی نہیں تھی اسے بھی نو مئی کے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔