پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ

ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی


ویب ڈیسک November 12, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی۔

ہائی کورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں ؟ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں