بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تاحال اپنی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار ہے۔
بھارتی ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ میں حصہ لینا ہے اور اس کیلئے ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال منظوری نہیں مل سکی۔
وزارت کھیل سے این او سی ملنے کے باوجود بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس ملنے کا انتظار ہے، اس حوالے سے سیکرٹری انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں حکومتی فیصلہ منظور ہوگا بس ہمیں وضاحت چاہیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کی عدم شرکت! بورڈ نے آئی سی سی سے جواب مانگ لیا
انہوں نے بتایا کہ 2014 میں باہمی سیریز کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان گئی تھی جبکہ 2023 میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔