بچوں میں دمہ یادداشت کے مسائل سے منسلک
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دمہ کا تعلق بچوں میں یادداشت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
محققین نے پایا کہ دمہ کا تعلق بچوں میں یادداشت کے مسائل سے منسلک ہے۔ دمہ کا ابتدائی آغاز بچوں میں یادداشت کی ممکنہ کمی کو مزید خراب کر سکتا۔
محققین نے مزید کہا کہ یہ مطالعہ جو یادداشت اور دمہ میں تعلق کا انکشاف کرتا ہے، اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-ڈیوس سنٹر فار مائنڈ اینڈ برین میں سائیکالوجی کی پروفیسر اور سینئر محقق سیمونا گیٹی نے کہا کہ یہ مطالعہ بچوں میں علمی دشواری کے ممکنہ وجہ کے طور پر دمہ کے معائنے کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
گیٹی نے ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ ہم تیزی سے آگاہ ہو رہے ہیں کہ دائمی بیماریاں نہ صرف دمہ بلکہ ذیابیطس، دل کی بیماری اور دیگر بھی بچوں کو علمی مشکلات کے خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو مذکورہ بالا خطرات کو بڑھا سکتے ہیں یا ان سے بچا سکتے ہیں۔