وسیم اکرم کا بالتو بلی کے ٹریٹمنٹ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا انکشاف

اتنے پیسوں میں پاکستان میں 200 بلیاں پال سکتا ہوں، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک November 12, 2024

قومی ٹیم کے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم غیر معمولی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے۔


پاک آسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی بلی کے بال کٹوانے کیلئے بھاری اخراجات کے بارے میں ایک حیران کن کہانی شیئر کی۔

لائیو کمنٹری سیشن کے دوران عجیب و غریب تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بلی کے بالوں کی گرومنگ کیلئے انہوں نے اتنا بِل دیا جس سے وہ باآسانی نیا آئی فون خرید سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے سیاسی کھیل پر سابق اسٹارز تلملا اٹھے

جس پر انکے ساتھی تبصرہ نگاروں کو یقین نہیں آیا، انہوں نے بتایا کہ 1 ہزار آسٹریلوی ڈالرز صرف بلی کے ٹریٹمنٹ پر خرچ کیے، جس کی رقم 56 ہزار روپے سے تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار روپوں کے درمیان تھی۔

انہوں نے طنزیہ کہا کہ اتنے پیسوں میں پاکستان کے اندر 200 بلیوں کو پال سکتا ہوں۔

براڈکاسٹ کے دوران وسیم اکرم کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق: 

میڈیکل چیک اپ کیلئے 105 آسٹریلوی ڈالر

بلی کو محفوظ طریقے سے کاٹنے اور بے ہوشی کرنے کیلئے 305 آسٹریلوی ڈالر

بال کٹوانے اور اس دوران دیکھ بھال 160 جبکہ کارڈیو ٹیسٹ کیلئے 251 آسٹریلوی ڈالر چارج کیے گئے تھے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں