سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر فی اونس، مقامی سطح پر 7 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

کراچی:

 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑی کمی آ گئی۔
 
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 77ڈالر کی بڑی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2593ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
 
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7000 روپے کی کمی سے 270500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6000روپے کی کمی سے 2319111روپے کی سطح پر آگئی۔
 
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی قیمت 50روپے کی کمی سے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2786روپے کی سطح پر آگئی۔
Load Next Story