وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کیلیے پی ٹی اے کو پھر خط

پی ٹی اے ایسے مواد کو ان پلیٹ فارمز سے فوری ہٹائے، وزارت مذہبی امور، پی ٹی اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار


ویب ڈیسک November 12, 2024

اسلام آباد:

وزارت مذہبی امور نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر فحش اور توہین آمیز مواد کی موجودگی کے باعث پی ٹی اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر خط لکھ کر پی ٹی اے سے مواد ہٹانے مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پی ٹی اے کو ایک مرتبہ پھر خط لکھا ہے جس میں انٹرنیٹ اور سوش میڈیا پر فحش مواد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اخلاق باختہ مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس طرح کے مواد کا اثر عام انسانوں خصوصاً نئی نسل پر بہت برا پڑ رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی کچھ اپنی سماجی و مذہبی روایات اور اصول ہیں، اس طرح کا مواد پاکستان کی سماجی، اسلامی اور مشرقی روایات کے یکسر منافی ہے، پی ٹی اے ایسے مواد کو ان پلیٹ فارم سے فوری ہٹائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں