ٹک ٹاکر کی شادی میں صرف پانچ مہمانوں کی شرکت، خوشی کا دن ڈراؤنا خواب بن گیا
امریکہ کی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک صارف کالینا میری نے اپنی دل دہلا دینے والی شادی کے تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے وائرل کردیا۔
نو سال سے اپنے ساتھی شین کے ساتھ رہنے والی کالینا نے اپنے خوابناک شادی کے دن کے لیے 75 مہمانوں کو ڈیجیٹل دعوت نامے بھیجے تھے اور 25 کو ذاتی طور پر دعوت دی تھی۔ مگر جب شادی کے دن وہ شاندار ہال میں داخل ہوئیں، تو صرف پانچ لوگ ان کی خوشیوں کا حصہ بننے آئے۔
کالینا نے ٹک ٹاک ویڈیو میں لکھا، "یہ ہمارا داخلہ ہے… پانچ لوگ آئے ہیں!!! یقین نہیں آتا!" اس ویڈیو میں دلہن اور دولہا کو ایک تقریباً خالی ہال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں صرف چند مہمان موجود ہیں۔ انہوں نے تقریب کا بہترین آغاز کرنے کی کوشش کی، اور مہمانوں کے ساتھ اپنی پہلی ڈانس شیئر کی۔