احتساب عدالت نے وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ریفرنس نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد نیب کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا


کورٹ رپورٹر November 12, 2024

احتساب عدالت نے وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق سیکریٹری بدر جمیل میندرو اور دیگر کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ریفرنس نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد نیب کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق نیب حکام اس کیس کو سماعت کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں بھیجیں گے۔

بدرجمیل میندرو، شہباز سومرو، محمد فاروق، فہیم الدین اور اختر عنایت بھرگڑی کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزمان پر 5 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 751 روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب  ترامیم کے بعد نیب حکام نے ریفرنس کی بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں