احتساب عدالت نے وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا
احتساب عدالت نے وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق سیکریٹری بدر جمیل میندرو اور دیگر کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ریفرنس نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد نیب کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق نیب حکام اس کیس کو سماعت کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں بھیجیں گے۔
بدرجمیل میندرو، شہباز سومرو، محمد فاروق، فہیم الدین اور اختر عنایت بھرگڑی کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزمان پر 5 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 751 روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب ترامیم کے بعد نیب حکام نے ریفرنس کی بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔