موبائل فون سموں کے غیر قانونی اجرا کیخلاف پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن جاری

محراب پور، نوشہرو فیروز میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مار کرغیر قانونی سمیں و دیگر آلات قبضے میں لے لیے گئے


ارشاد انصاری November 12, 2024

اسلام آباد:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے سموں کے غیر قانونی اجراکے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا، پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر محراب پور، نوشہرو فیروز میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سمیں و دیگر آلات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس سکھر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل سکھر کے تعاون سے سموں کے غیر قانونی اجرا کے پیش نظر محراب پور، نوشہرو فیروز میں ایک فرنچائز پر چھاپہ مارا گیا جو مجرمانہ سرگرمیوں جیسا کہ فراڈ، شناخت کی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی۔ 

 چھاپے کے دوران گیارہ فعال سمیں موقع پر قبضے میں لے لی گئیں جبکہ مقدمے میں فرنچائز کے مالک کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ 

 واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایک ایسے نگران نظام کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو سم کارڈ کی فعالیت سے متعلق غیر معمولی  ضابطگیوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ تکنیکی اضافہ مشتبہ سموں کے رجحانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں