زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 92پیسے کی سطح پر بند ہوئی


احتشام مفتی November 12, 2024
فوٹو: فائل

کراچی:

آئی ایم ایف ریویو میں فنانشل گیپ کو پر کرنے کے دباؤ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے کے اثرات منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر مرتب ہوئے جس سے ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 92پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں