26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا

6 رکنی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان ہوں گے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے 6 ارکان ہوں گے۔

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔

ان کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

 

Load Next Story