یشما گل رشتہ ایپ پر آگئیں، شادی کی دس ہزار سے زائد آفرز مل گئیں

آج کل شادی کے لیے اچھا رشتہ تلاش کرنا مشکل اور مہنگا ہو گیا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک November 12, 2024
گھر والے کہتے ہیں شوبز میں کام کرتی رہو لیکن شادی کر لو،یشما گل:فوٹو:فائل

پاکستانی اداکارہ یشما گل نے رشتہ آنٹیوں کے روایتی تقاضوں سے تنگ آ کر رشتے والی ایپ پر اپنا پروفائل بنایا، جس کے بعد انہیں پوری دنیا سے شادی کے خواہشمند افراد کی جانب سے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ 

مداحوں کے لیے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا یشما گل اپنی محبت کا رشتہ کس کے ساتھ جوڑتی ہیں۔

یشما گل نے پہلے ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شادی کے لیے اچھا رشتہ تلاش کرنا مشکل اور مہنگا ہو گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو انہوں نے 8 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا تھا۔ 
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں