پی سی بی کے تحت انڈر19 ویمنز کا اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ بدھ سے شروع ہوگا

کیمپ میں پریکٹس میچز کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز، نیٹ سیشنز، اسکلز ڈیویلپمنٹ، فٹنس اور کنڈیشننگ سیشنز ہوں گے


اسٹاف رپورٹر November 12, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت انڈر19 ویمنز کرکٹرز کا 19 روزہ اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ باقاعدہ طور پربدھ سے نیشنل بنک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفامرنس سینٹر پر شروع ہوگا۔ منگل کوتمام مدعو32 کرکٹرزنے کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی۔

قبل ازیں باہمی تعارف ہوا، قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک 75 کھلاڑیوں  میں شارٹ لسٹ کی جانے والی کرکٹرزکو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔

کیمپ میں پریکٹس میچز کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز، نیٹ سیشنز، اسکلز ڈیویلپمنٹ، فٹنس اور کنڈیشننگ سیشنزہوں گے۔ کیمپ کا مقصد اگلے ماہ ملائشیا میں ہونے والے اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور جنوری2025 میں ملائشیا ہی میں شیڈول  آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کےلیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

کیمپ میں اس سال کے اوائل میں بنگلاد یشں میں منعقدہ سہ ملکی انڈر19  ٹورنامنٹ میں قومی جونیئر اسکواڈ  کی کھلاڑی عریشہ انصاری، کومل خان، لائبہ ناصر، ماہم انیس، میمونہ خالد، راویل فرحان، سمیعہ افسر اور زوفشاں ایاز بھی شامل ہیں۔

کیمپ کا سپورٹ اسٹاف حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ قومی خواتین ٹیم )، جویریہ رؤف (ریجنل کوچ)، عمران خلیل (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ نیشنل ویمنز ٹیم) عثمان شاہد (انالسٹ ) اور عائشہ جلیل (منیجرڈیولپمنٹ اینڈ پاتھ وے) پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں