بلاول بھٹو کا اسموگ سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

میرے پاکستانیوں کراچی آجاؤ، بلاول بھٹو کا ایکس پر پیغام


ویب ڈیسک November 12, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسموگ اور فضائی آلودگی سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

بلاول بھٹو نے ایکس پر ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاکستانیوں کراچی آجاؤ‘۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بعد اب خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی اسموگ اور فضائی آلودگی چھا گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسموگ : پنجاب حکومت نے اکتوبر تا دسمبر شادیوں پر پابندی کی تجویز پیش کردی

پنجاب کا دارالحکومت لاہور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی ایئرکوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہے جس کے باعث حکومت نے مختلف پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔