ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا ٹکڑا سستے داموں نیلام
برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کے شادی کے کیک کا 77 برس پُرانا ٹکڑا 2831 ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔
کیک کا یہ ٹکڑا ایک بکس میں پیک تھا جس پر اس وقت کی شہزادی الزبتھ سے منسوب چاندی کا ایک نشان، دلہن کی طرف سے لکھا گیا ایک خط اور ایک آرائشی ڈوئلی تھی۔
کیک کا یہ ٹکڑا شاہی جوڑے کی جانب سے ایڈنبرا میں موجود ہولی روڈ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والی میریئن پولسن کو بطور تحفہ دیا تھا۔
نیلام گھر ریمن ڈینسی کے اعلان کے مطابق 20 نومبر 1947 کو ہونے والی شادی کے موقع پر پیش کیے گئے تقریباً 227 کلو گرام وزنی کیک کا یہ ٹکڑا 2831 ڈالر میں نیلام ہوا۔