اعصابی بیماریوں کے ممکنہ علاج کے لیے طریقہ کار دریافت

اس طریقے کی مدد سے اعصابی بیماریوں میں پیش آنے والی دماغی افعال میں خرابی کو کسی حد تک بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے


ویب ڈیسک November 13, 2024

کینیڈا کے سائنس دانوں نے دماغ کے خلیوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر الزائمرز جیسی اعصابی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔

ستارے نما ایسٹرو سائٹس دماغی خلیوں کی ایک ایسی قسم ہے جو اعصاب کی حفاظت کرتی ہے اور معلومات کو آگے بڑھانے میں اہم ہوتی ہے۔

مطالعے بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے الزائمرز بیماری جگہ بناتی ہے ان خلیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے بالخصوص دماغ کے ان حصوں میں جو یادداشت کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ایسٹرو سائٹس کو بدل کر الزائمرز، پارکنسنز اور ہنٹنگٹنز جیسی اعصاب کو نقصان پہنچانے والی بیماریوں میں پیش آنے والی دماغی افعال میں خرابی کو کسی حد تک بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مک گل یونیورسٹی کے نیورو سائنٹسٹ کے مطابق اعصابی کیفیات کا علاج کرنے کے لیے دماغی خلیوں کے ٹرانس پلانٹ ایک پُر عزم اور دلچسپ لائحہ عمل ہیں۔

2023 میں دی جرنل آف نیوروسائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق (جو جانوروں پر کی گئی تھی) میں معلوم ہوا کہ چوہوں پر کیے جانے والے اس قسم کے ٹرانسپلانٹ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے