اے آر رحمن کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

بارکی میوزک کالج کی طرف سے انھیں 24 اکتوبر کو اعزازی ڈگری پیش کی جائے گی

اعلان پر بہت خوش ہوں، بارکی کالج کی موسیقی میں بہت خدمات ہیں، اے آر رحمن ۔ فوٹو: فائل

بھارتی موسیقار اے آر رحمن کو بارکی کالج آف میوزک نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔


کالج سے جاری بیان کے مطابق اے آر رحمان کو موسیقی کے شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے کے صلے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کو ایک خصوصی تقریب میں 24 اکتوبر کو ڈگری پیش کی جائے گی۔

اے آر رحمن نے اس بارے اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کالج کے اعلان سے بے حد خوش ہیں کیونکہ اس کالج کی موسیقی کی دنیا کے فروغ کے لیے بے بہا خدمات ہیں اور انھیں موسیقی کے اتنے موقر و اعلیٰ ادارے سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہو گا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمن آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہیں۔
Load Next Story