بابا گرو نانک کا جنم دن، کل 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے

بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15 نومبر کو گوردواہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی


ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورونانک کا 555 واں جنم دن منانے کیلیے تین ہزار کے قریب انڈین سکھ یاتری کل 14 نومبر کو پاکستان آئینگے،

پاکستان سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان وصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام لاہور کے واہگہ بارڈر پر مہمانوں کا استقبال کرینگے اور بہترین سہولتوں کے ساتھ مہمانوں کو جی آیاں نوں کہیں گے۔ 

بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15 نومبر کو گوردواہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں کو بہترین میڈیکل، رہائشی و سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |