’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے 1 کروڑ کا معاہدہ
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ذریعے مشہور ہونے والے ارشد ’چائے والا‘ نے ایک کروڑ کا بزنس معاہدہ کرلیا۔
پاکستان میں "شیرک ٹینک" کے ایک ایپی سوڈ میں ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔
ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری بصیرت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چند سال پہلے ایک وائرل تصویر کی بدولت شہرت پانے والے ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت تک کا طویل سفر طے کیا ہے اس ہی دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے۔