معروف کورین اداکار کی گھر سے لاش برآمد

سونگ جے رم کی موت کی خبر نے مداحوں اور کورین شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا

جنوبی کوریائی اداکار اور ماڈل سونگ جے رم اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

کورین میڈیا کے مطابق اداکار اور ماڈل سونگ جے رم کی موت کی خبر نے ان کے مداحوں اور کورین شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔

ان کی لاش بروز منگل، 12 نومبر کو ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی۔ حکام کے مطابق، سونگ جے رم کے گھر سے دو صفحات پر مشتمل الوداعی خط (سوسائٹ نوٹ) بھی برآمد ہوا ہے۔

ان کی موت کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پولیس اسٹیشن کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 39 سالہ سونگ جے رم کی موت میں کسی کے ملوث ہونے یا مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔

یاد رہے کہ سونگ جے رم نے 2009 میں اپنے اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا اور "مون ایمبریسنگ دی سن" (2012) جیسے تاریخی ڈرامے میں باڈی گارڈ کے کردار اور "ٹو ویکس" (2013) میں ایک بے رحم قاتل کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

وہ معروف رئیلیٹی شو "وی گاٹ میریڈ" کے چوتھے سیزن میں کم سو ایون کے ساتھ نظر آئے تھے، جس نے ان کی مقبولیت کو بلندیوں تک پہنچایا اور انہیں 2017 میں ایم بی سی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز میں بہترین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔

سونگ جے رم کی مقبول ڈراموں میں سیکریٹ گارڈن،کول گائز، ہاٹ رامن، انسپائرنگ جنریشن، اور آئی وانا ہیر یور سانگ شامل ہیں۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے