مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم میں مشکلات

والدہ بچوں کا ب فارم بنانے گئی تو نادرا نے انکار کر دیا۔


کورٹ رپورٹر November 13, 2024

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔ 

ہائیکورٹ میں یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف بچوں کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بچوں کا والد انتقال کر گیا ہے۔ والدہ بچوں کا ب فارم بنانے گئی تو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکار کر دیا۔ 

 

نادرا کے مطابق بچوں کا والد ریکارڈ میں غیر شادی شدہ اور زندہ ہے۔ خاتون نے اپنا نکاح نامہ بھی پیش کیا لیکن نادرا والے انکار کر رہے ہیں۔  عدالت نے خاتون گل پری کی درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔
 
واضح رہے کہ پاکستان میں دشوار سرکاری پراسس کے باعث اکثر شہریوں کی نادرا کے ریکارڈ میں معلومات اپ ڈیٹ نہیں ہوتیں جس کے باعث اہل خانہ کو شناختی دستاویزات خصوصا وراثت کے معاملات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

اسی طرح میاں بیوی میں علیحدگی کے بعد بھی ان کے بچوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں دشواریاں پیش آتی ہیں اور بالآخر انہیں عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں