مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم میں مشکلات
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔
ہائیکورٹ میں یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف بچوں کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بچوں کا والد انتقال کر گیا ہے۔ والدہ بچوں کا ب فارم بنانے گئی تو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکار کر دیا۔
اسی طرح میاں بیوی میں علیحدگی کے بعد بھی ان کے بچوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں دشواریاں پیش آتی ہیں اور بالآخر انہیں عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔