شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈالنے سے حیثیت بدل نہیں جاتی، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چیمبرآف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چیمبر آف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو کراچی چیمبر آف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق  درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے کہ معاملے کی مزید سماعت آئینی بینچ کے روبرو کی جائے۔ کراچی چیمبر کے وکیل خالد جاوید نے موقف اپنایا کہ متروکہ املاک کے بارے میں 2008سے بل زیر التوا ہے۔ اپنی من پسند آئینی ترامیم بھی راتوں رات منظور کرلیتے ہیں۔ جس قانون کے تحت چیمبر کی عمارت متروکہ املاک میں شامل کی گئی اس قانون میں اپیل کا حق نہیں تھا۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم اس سلسلے میں نئی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈال دینے سے اس کی حیثیت نہیں بدل جاتی۔ ایسی قانون سازی کی جائے جو معاملات کو حل کی طرف لے جائے۔ عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر کے لیئے ملتوی کردی۔

Load Next Story