آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے

آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں


ویب ڈیسک November 13, 2024

کراچی:

انٹرنیشنل کرکٹ کونس (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے سال بھر کے طویل وقفے کے بعد بولرز کی رینکنگ میں دوبارہ پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بہترین بولنگ سے جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج کو تیسری نمبر پر دھکیل دیا تاہم افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں؛ حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے

اس کے ساتھ، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف 13ویں پوزیشن پر آگئے۔ حارث رؤف کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے