سندھ اور وفاقی حکومت نے کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر پورٹ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑے ٹرالر (بڑی جال کھیچنے والی کشتی) کی وجہ سے مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچتا ہے۔ ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کا پروجیکٹ ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ ویسٹ واٹر ٹریٹ کر کے صنعتوں کو مہیا کریں گے۔ کمبائینڈ افیولینٹ ٹریٹمینٹ کے لیئے وفاقی حکومت آگے آئے۔ ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے سمندری امورقیصر شیخ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کیٹی بندر بنا سکتی ہیں۔ وفاق سمندری آلودگی کے خاتمے کے لیے کام کررہا ہے۔ عالمی معاہدہ کے تحت سیوریج ٹیٹمینٹ ضروری ہے۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور چیئرمین قاسم پورٹ ریئر ایڈمرل ناصر شاہ بھی موجود تھے۔