ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا، سیمی راحیل کا لاہور میں اسموگ پر طنزیہ تبصرہ
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل بھی لاہور کی اسموگ پر خاموش نہ رہ سکیں۔
ماضی کی ورسٹائل اداکارہ سیمی راحیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لاہور کی اسموگ سے متعلق تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’لاہور مر رہا ہے اور اسے بچانے کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا، ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا‘۔
سیمی راحیل نے اس میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حکومت پنجاب پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا یہ بیان وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی بھرپور تبصرے کئے جارہے ہیں۔