’’2 کروڑ پاکستانی روزانہ آن لائن فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں‘‘

پی ٹی اے روزانہ 2 کروڑ کوششوں کو ناکام بناتا ہے مگر پاکستانی بندش کا توڑ بھی نکال لیتے ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک November 13, 2024
ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 

2 کروڑ پاکستانی روزانہ آن لائن فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی اب بھی سرفہرست ہیں۔ اس حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ 2کروڑ پاکستانی فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے ان 2 کروڑ پاکستانیوں کی فحش مواد دیکھنے کی کوشش انٹرنیشنل گیٹ وے پر ناکام بنادی جاتی ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے روزانہ ایسی 2کروڑ کوششوں کو ناکام بناتاہے جب کہ فحش مواد پر مبنی 8لاکھ44ہزار ویب سائٹس کو بند کیا جا چکا ہے۔
 
یہ ویب سائٹس 2018ء سے اب تک بلاک کی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل گیٹ وے پر پی ٹی اے کی بندش کا توڑ بھی پاکستانی نکال لیتے ہیں۔ پاکستانی فحش مواد کو دیکھنے کے لیے وی پی این استعمال کرلیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں