آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر

آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے پریشان ہے، سینیٹر فیصل سبزواری

فوٹو: فائل

 

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں۔
 
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ ر) راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے پاکستان کے مذاکرات خفیہ ہیں۔
 
سینیٹر فیصل سبزواری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد پاکستان آیا ہوا ہے۔ پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے پریشان ہے۔
 
انہوں نے پوچھا کہ ایف بی آر 190 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال کیسے پورا کرے گا ؟ پاکستان میں زراعت سمیت ہر آمدن پر ٹیکس لگنا چاہیے۔ ایف بی آر بتائے کہ ٹیکس اہداف کیسے پورے کیے جائیں گے؟
 
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس شارٹ فال پر ان کیمرا بریفنگ رکھی جائے۔
 
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دوران اجلاس بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں۔
Load Next Story