لاہور میں خاتون کی تیز رفتار ڈرائیونگ، کار نہر میں جاگری

حادثہ خاتون کی تیز رفتاری اور لاپروائی کے سبب پیش آیا، پولیس آفیسر


ویب ڈیسک November 14, 2024

 


لاہور میں خاتون ڈرائیور کی غفلت اور تیزرفتاری کے سبب کار نہر میں جاگری، پولیس نے خاتون بحفاظت نکال لیا تاہم کار کو کرین سے نکالا جائے گا۔

لاہور پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعے کی اطلاع ملتی ہے گاڑی نکالنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس فوراً پہنچی اور خاتون کو بحفاظت نہر سے نکال لیا۔

لاہور پولیس کے آفیسر یونس نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے گورنمنٹ اسپتال کی جانب ایک گاڑی جارہی تھی جسے ایک خاتون نہایت تیز رفتاری اور غفلت کے ساتھ چلارہی تھیں کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا کر گاڑی نہر میں جاگری، خاتون کو نہر سے نکال لیا گیا ہے کہ کار کو نہر سے باہر نکالنے کے لیے کرین منگوائی جارہی ہے جلد گاڑی کو باہر نکال لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں