عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کل مختلف درخواستوں کی سماعت کرے گا


ویب ڈیسک November 13, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

 

عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلیے مقرر کردی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی گئی، درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
 
اس کے علاوہ بیرون ملک کاروبار اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی، سرکاری افسران کی غیرملکیوں سے شادی پر پابندی اور پی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
 
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
 
علاوہ ازیں قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ریاض حنیف راہی کی نظرثانی درخواست بھی سماعت کیلیے مقرر کردی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔
 
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں