منفرد انداز والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن معطل
اپنے منفرد اندازِ فیشن کے باعث شہرت رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو کمشنر آفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانے پر گزشتہ ماہ کے آخر میں معطل کرکے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم آج چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر کی جانب سے میڈیا اور عوام میں مقبول اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی کا 28 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹی فکیشن معطل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف ماضی میں ماڈلنگ بلکہ گلوکاری، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کرتے رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے اور ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔
ہاظم بنگوار نے اپنے منفرد انداز کے باعث بہت جلد توجہ حاصل کرلی تھی اور سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا میں بھی کافی مقبول ہیں۔