سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی سیاسی جماعت کا پہلا دفتر کھول دیا گیا

یہ دفتر عارضی طور پررابطے کے لیے بنایا گیا ہے تاہم عشرت العباد کی واپسی پر مرکزی دفتر بنایا جا ئے گا، رہنما


نعیم خانزادہ November 13, 2024
کراچی کے علاقے نمائش میں عارضی دفتر قائم کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

کراچی:

سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی سیا سی جماعت میری پہچان پاکستان نے با ضابط طورپرکراچی میں نمائش چورنگی پر اپنا پہلا دفتر کھول لیا جہاں اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا اورمستقبل کے بارے میں تنظیمی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں ‘میری پہچان پاکستان’ پلیٹ فارم نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی طور پررابطے کے لیے دفتر بنایا گیا ہے تاہم عشرت العباد خان کی واپسی پر مرکزی دفتر بنایا جا ئے گا۔

سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان کئی ماہ سے میری پہچان پاکستان کے پلیٹ فارم سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پروگرام منعقد  کررہے ہیں اور وڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کر رہے ہیں۔

عشرت العباد کی سیاسی جماعت کا اب عارضی دفتر قائم کردیا گیا ہے اوراس میں پہلی بیٹھک بھی ہوئی جس میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سابق رکن رابطہ  کمیٹی سیف یار خان اور سابق چئیرمین مہاجر صوبہ تحریک ارشد صدیقی نے گورنر سندھ عشرت العباد خان کے ساتھ  باضابط طور پر سیا سی وابستگی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

میری پہچان پاکستان میں شمولیت کے بعد دونوں رہنما وں نے پارٹی کے عارضی دفتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

سیف یار خان نے اس موقع پر کہا کہ حیدر آباد میں بھی سابق گورنر سندھ کے بینرزلگانا شروع کر دیے گئے ہیں اور سیاسی رہنماؤں اورکارکنان سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق گورنرسندھ عشرت العباد خان اگلے دوماہ کے دران پاکستان واپس آجائیں گے اور جس دن ان کی واپسی ہو گی اس وقت مختلف سیا سی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کا اعلان کیاجا ئے گا۔

سیف یار خان نے بتایا کہ عشرت العبادخان کی واپسی کے بعد پارٹی کا پہلا کنونشن نشترپارک میں منعقد کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں