ظہور پیلس تقسیم کیس: چوہدری شجاعت اور پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

کیس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا

لاہور:

ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری خاندان  کی ملکیت ظہور پیلس کی تقسیم کے کیس میں  عدالت نے  چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے فریقین کو 9 اے کی کاروائی کے تحت طلب کیا ہے۔ 

سول جج شیر حسن پرویز نے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین ،مدعا علہیم چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، کیس کی سماعت کل 14 نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر اسٹے کی درخواست پر بحث ہوگی۔ 

چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختارخاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے۔ 

کیس میں شجاعت حسین کے بھائیوں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا، چوہدری وجاہت حسین اور انکی ہمشیرہ بیگم شہلا نیئر کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہوچکی  ہے۔ 

Load Next Story