پی آئی اے 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، معاہدہ طے پاگیا

پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی، ترجمان


ویب ڈیسک November 13, 2024

اسلام آباد:

پی آئی اے 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ حج سیزن کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور قومی ایئرلائن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اور پی آئی اے 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔

پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔ 

پی آئی اے کےسی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پرپی آئی اے کےسی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں