آئی ایم ایف کا حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطیمنان کا اظہار

 پنجاب کا بجٹ حقیقت میں سرپلس ہے،  آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطیمنان کا اظہار کردیا۔ 

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن سے وفاقی صوبوں میں نیشنل مالیاتی معاہدے سمیت دیگر اہم امور سے متعلق مذاکرات میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ 

 آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کا بجٹ حقیقت میں سرپلس ہے،  حکومت پنجاب  کے پاس دو سو ارب روپے سے زائد پڑے تھے جنہیں ٹی بلز میں انویسٹ کیا گیا۔ 

ٹی بلز میں انویسٹ کیے جانے والے دو سو ارب روپے اگرچہ حکومت پنجاب کے اکاؤنٹ میں ظاہر نہیں ہوتے مگر حقیقت میں وہ رقم پنجاب کی ہے جو بجٹ سرپلس کو ظاہر کرتی ہے۔ 

 آئی ایم ایف حکام کو مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے پاس گندم کے ذخائربھی موجود ہیں اور پنجاب نے گندم کی تقریباً تمام ادائیگیاں کردی ہیں، گندم کے صرف 125 ارب روپے ادا کرنا ہیں باقی سب ادائیگیاں کردی گئی ہیں، گندم کے ذخائر بھی بجٹ سرپلس کی مد میں آتے ہیں۔ 

Load Next Story