سپارکو کا چین کے اشتراک سے چاند پرتحقیق کیلیے خلائی تحقیقاتی گاڑی بھیجنے کا اعلان
چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ پاکستانی خلائی تحقیقاتی گاڑی ( روور) چاند کے جنوبی قطب پراترے گی
کراچی:
سپارکو نے 2028 میں چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روورمشن میں شراکت داری کا اعلان کردیا،35 کلوگرام وزنی سپارکوبین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن آئی ایل آرایس منصوبے کا حصہ ہے،مشن چاند کے جنوبی قطب پراترے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نےچین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ ایک انقلابی چاند مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے،جس کی لانچنگ 2028 میں متوقع ہے۔
یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیےایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ سپارکو کا مقامی طورپرتیارکردہ رووراس مشن میں چاند کی سطح کودریافت کرنے کےلیے شامل ہوگا، تقریباً 35 کلوگرام وزنی سپارکو روورچین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ منسلک اوربین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن آئی ایل آرایس منصوبے کا حصہ ہے۔
ترجمان سپارکوکے مطابق یہ روورچاند کے جنوبی قطب پراترے گا،جو اپنی دشوارگزار زمین اورممکنہ سائنسی دریافتوں کے لیے جانا جاتا ہے،اس مشن کا مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ، سائنسی تحقیق کرنا اورمستقبل کے قمری مشن اورسیاروں کی کھوج کے لیےجدید ٹیکنالوجیزکا تجربہ کرنا ہے۔
اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات شامل ہوں گے،جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اورچاند پرانسانوں کی پائیدارموجودگی کے لیےنئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے۔
سپارکو کا روورجدید ترین سائنسی آلات سےلیس ہوگا اورنہ صرف اہم ڈیٹا اکٹھا کرنےمیں معاون ثابت ہوگا بلکہ مستقبل کےقمری مشنز کی راہ بھی ہموارکرسکتا ہے۔
،